گکھڑ منڈی :گلی محلوں میں پٹاخوں کی گونج معمول

 گکھڑ منڈی :گلی محلوں میں پٹاخوں کی گونج معمول

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)شب برات کے قریب آتے ہی گلی محلے پٹاخوں، بموں سے گونج اٹھے، آتش بازی پر پابندی کے باوجود کھلے عام فروخت، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔

تفصیل کے مطابق شب برات کے قریب آتے ہی گکھڑ کے گلی محلے چوک چوراہوں میں پٹاخے اوربم پھوڑے جانے لگے جن کی گونج سے بیماروں اور طالب علموں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،پٹاخوں کی آواز سے خواتین اور بزرگ سہم جاتے ہیں ، پابندی کے باوجود آتش بازی کے سامان کی سرعام فروخت جاری ہے، انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ شہریوں نے آتش بازی کرنے اور سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں