مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ نے حلف اٹھا لیا

مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی  وقار احمد چیمہ نے حلف اٹھا لیا

وزیر آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی چودھری وقار احمد چیمہ نے حلف اٹھا لیا،وقار چیمہ حلقہ پی پی 35 وزیرآباد سے الیکشن جیتے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے ،محترمہ مریم نواز پنجاب کیلئے بہترین وزیراعلیٰ ثابت ہونگی، اب پنجاب کی قسمت بدلے گی ۔اس موقع پر محسن چیمہ ،نبیل چیمہ ایڈووکیٹ،احتشام جاوید چیمہ، شیخ عمر آصف ودیگر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں