طلبہ تحقیق کے بغیر چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے :محمد ذوالقرنین

 طلبہ تحقیق کے بغیر چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے :محمد ذوالقرنین

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ نوجوان ہی پاکستان کا اصل اثاثہ ہیں اور قوم کا مستقبل ہیں، معیاری تعلیم و تحقیق کے بغیر یہ درپیش مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لئے تمام سٹوڈننس پر لازم ہے کہ بغیر وقت ضائع کئے۔

 جس بھی مضمون میں تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ اس میں کمانڈ حاصل کریں اور اپنا اور ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرنسپل محمد نواز، پروفیسر نصیر غازی، پروفیسر مہر الیاس، پروفیسر ندیم اسلام ،پروفیسر شمس وزیر اور ڈی ڈی کالجز کے علاوہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ بھی سیمینار میں شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت اندرونی اور بیرونی کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے جس میں ایک ملک میں جنگلات کی مخدوش صورتحال بھی ہے ۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کیلئے اور ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے اپنے حصہ کا ایک درخت ضرور اگائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مرے کالج کے سبزا زار میں پودا بھی لگایا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں