راہوالی:بیٹے کا بیوہ ماں پر تشدد ، گھر سے نکال دیا

راہوالی:بیٹے کا بیوہ ماں  پر تشدد ، گھر سے نکال دیا

راہوالی(نمائندہ دنیا )بیٹے نے بیوہ ماں کو دھکے دیکر گھر سے نکال دیا جوانصاف کے حصول کیلئے تھانہ کینٹ پہنچ گئی۔

بدوکی گوسائیاں کی رہائشی نسرین اختر نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لوگوں کے کپڑے استری کر کے گزر اوقات کرتی ہوں ،تقریباً ایک سال قبل قریبی عزیزوں اور محلہ داروں سے 8لاکھ روپے بطور قرض لے کر بیٹے علی رضا کی شادی کی ، قرض دینے والے رقم واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں، بیٹے کو رقم کے با رے کہوں تو تشدد کا نشانہ بناتا ہے ،حکام میرے بیٹے کیخلاف کا رروا ئی کر یں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں