جامکے چٹھہ:انتظامیہ کی غفلت ،جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

جامکے چٹھہ:انتظامیہ کی غفلت  ،جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جامکے چٹھہ میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں۔

 انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی بنا پر کوڑے کے ڈھیروں کی وجہ سے قصبہ کی خوبصورتی مانند پڑنے کے ساتھ ڈینگی مچھروں کی افزائش میں ممکنہ اضافہ ہو رہا ہے ، جامکے چٹھہ کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت گلی اور محلوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔شہریو ں نے بتا یا یوسی انتظامیہ کی طرف سے صفائی کا کوئی بھی مناسب انتظام نہ ہونے اور مقامی سیاسی سماجی رہنماؤں کی پرسرار خاموشی کی و جہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں ،حکام نو ٹس لیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں