تتلے عالی:انتظامیہ گرانفروشی پر قابو پانے میں ناکام

تتلے عالی:انتظامیہ گرانفروشی پر قابو پانے میں ناکام

تتلے عالی(نامہ نگار )انتظامیہ گرانفروشی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔ تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں ماہ مقدس میں کھانے پینے کی اشیا عام آدمی کی پہنچ سے دو رہو گئی ہیں۔

دکاندار وں نے خود ساختہ قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں لیکن حکومتی ہدایت کے باوجود ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹی اور مجسٹریٹوں کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران ایک دن بھی وزٹ یا کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں دکانداروں،ٹھیلوں فروشوں نے سرکاری نرخ نامے غائب کر د ئیے ہیں ،کئی گنا زائد منافع لے کر اشیا فروخت کرنا معمول بن گیا ہے ۔تتلے عالی میں چکن،چھوٹا بڑا گوشت، روٹی، نان، دالیں، سبزیاں،پھل ودیگر اشیا ضروریہ کی روزانہ کی بنیاد پر بڑھائی جانے والی خود ساختہ قیمتوں سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں۔اہل علاقہ نے اصلا ح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں