پتنگ بازی کیخلاف سخت کارروا ئی کی جا رہی :صفدرورک

پتنگ بازی کیخلاف سخت کارروا ئی کی جا رہی :صفدرورک

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اسد مظفر کہا ہے کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے ، دھاتی ڈور کے استعمال سے انسانی جان جاسکتی ہے۔

والدین، تاجر برادری دھاتی ڈور، پتنگ سازی کی حوصلہ شکنی کریں، حکومت پنجاب نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، خونی کھیل کا حصہ بننے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر تنظیموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، چیف آ فیسرز میونسپل کمیٹیز اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پتنگ بازی کرنے والے ، دھاتی ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ، ایف آر آ ئی کے اندراج سے بچوں کو مستقبل میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، دکاندار پتنگ فروشی فوری ترک کردیں، شہری پتنگ بازی کرنے اور فروخت کرنے والے افراد کی فوری اطلاع 15 پر دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں