تجاوزات: ڈی سی کالونی سے عزیز کراس فلائی اوور تک آپریشن

تجاوزات: ڈی سی کالونی سے عزیز کراس فلائی اوور تک آپریشن

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں ڈی سی کالونی سے عزیز کراس فلائی اوور تک روڈ کے ۔۔

دونوں اطراف گرینڈ آپریشن شروع کردیااور پہلے روز 50 پختہ تجاوزات مسمار کی گئیں ، پہلے مرحلے میں شہری علاقوں خاص طورپر بڑی شاہراہوں پر تجاوزات کو ہٹایا جائے گا اور مہم کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی وقاص سکندری، صدر میاں توصیف حسن) نے میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ تجاوزات کو ہٹایا۔ آپریشن ڈی سی کالونی سے پنڈی بائیپاس جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف اور سروس سروس روڈ پر کیا گیا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں روڈ کے کنارے لگے کھوکھے ، شیڈز، ناجائز تعمیرات، ہتھ ریڑھیوں اور دیگر پختہ و عارضی تجاوزات کو مسمار و ہٹایا گیا، متعدد افراد کوتنبیہ جاری کی گئی کہ وہ آئندہ روڈ کی حدود میں کسی بھی غیر قانونی تعمیراتی سرگرمی کی کوشش نہ کریں، جرم دہرانے والوں پر نہ بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے بلکہ گرفتار بھی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں