پنجاب پیشہ وارانہ صحت و حفاظت ایکٹ بارے آگاہی مہم کاآغاز

پنجاب پیشہ وارانہ صحت و حفاظت  ایکٹ بارے آگاہی مہم کاآغاز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر گوجرانوالہ ڈویژن شان احمد نے کہا ہے کہ ڈائر یکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب سیدہ کلثوم حئی کی ۔۔

ہدایت پر محنت کش طبقہ کی دوران کار صحت و حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب پیشہ وارانہ صحت و حفاظت ایکٹ 2019 کے بارے میں خصو صی آگاہی مہم کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ لیبر کے افسروں نے کار خانوں’ فیکٹریوں’ اداروں اور ورکشاپس میں کام کے دوران ممکنہ خطرات’ پیشہ وارانہ بیماریوں اور ا ن کے متعلق حفاظتی تدابیر کے بارے میں خصوصی طورپر آگاہ کرنے کیلئے دورے شروع کر دیئے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں