مویشی چوری کے 2گروہوں کے سرغنہ سمیت 8ارکان گرفتار

مویشی چوری کے 2گروہوں کے سرغنہ سمیت 8ارکان گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گروہوں کے سرغنہ سمیت 8 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیت کے 10 مویشی، 5موٹر سائیکلیں اور۔۔

 نقدی برآمدکرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چوری اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گروہوں کے سرغنہ سمیت8 افراد کو گرفتار کر لیا ۔دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کے 10 مویشی 5 موٹر سائیکل اور 75 ہزار روپے نقدی برآمدکر لی گئی اور تمام برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسروں و ملازمین کوملزموں کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں