میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی عدم توجہی، گرین بیلٹس کی حالت بگڑگئی

میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی عدم توجہی، گرین بیلٹس کی حالت بگڑگئی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی عدم توجہی نے گرین بیلٹس کی بھی حالت بگاڑ دی، سیوریج سسٹم کی خرابی اور ۔۔

صفائی نہ ہونے کے باعث گرین بیلٹس میں بھی گٹر ابلنے لگے ، گرین بیلٹس میں لگے پودے بھی خراب ہونے لگے ، شہر کی مختلف شاہراہوں پرگرین بیلٹس میں سیوریج پانی کھڑا رہتا ہے جس کے باعث سڑکوں پر بد بو اور تعفن پھیلتا رہتا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گرین بیلٹس میں سیوریج پانی کھڑا رہنے سے گرین بیلٹس میں لگی ہریالی کی خوبصورتی بھی مانند پڑتی ہے لیکن میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے افسروں کی جانب سے یہاں ڈالی گئی سیوریج لائن کو ٹھیک کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ،سڑکوں پر ہر وقت بدبو اور تعفن رہتاہے جس سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں