علی پور چٹھہ: 10سالہ لاپتہ طالبعلم کی تلاش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

علی پور چٹھہ: 10سالہ لاپتہ طالبعلم  کی تلاش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

علی پورچٹھہ(نامہ نگار)علی پور چٹھہ کے 10سالہ لاپتہ طالبعلم کی تلاش کیلئے سی پی او نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

ٹیمیں سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ لگا ئیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے محلہ بارہ دری کا 10سالہ طالبعلم طیب علی 25 مارچ سے لاپتہ ہے جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکاہے ۔بچے کا والد نذیر احمد چوکیداری کر کے خاندان کی کفالت کررہا ہے ۔ سی پی او گو ایاز سلیم نے بچے کی گمشدگی واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوز تھانہ علی پورچٹھہ ، تھانہ احمد نگر اور تھانہ گکھڑ منڈی پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں