اندرون شہر کے اہم بازاروں،تجارتی مراکز،شاہرات پر تجاوزات مافیا کو عارضی سٹال لگانے کی اجازت

اندرون شہر کے اہم بازاروں،تجارتی مراکز،شاہرات پر تجاوزات مافیا کو عارضی سٹال لگانے کی اجازت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن کی حدود میں شامل اندرون شہر کے اہم بازاروں ،تجارتی مراکز ،شاہرات پر تجاوزات ختم کرنے کی بجائے تجاوزات مافیا کو عارضی سٹال لگانے کی اجازت دے دی گئی ۔۔

، کارپوریشن کے میونسپل آفیسر ریگولیشن سمیرانتظار چیمہ سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن کے ذریعے بازاروں میں سٹالز اورتجاوزات قائم کرنے کی اجازت دی گئی اور فرضی توڑ پھوڑ تجاوزات کے ریٹ بڑھا دئیے گئے ، جس پرشہری سراپا احتجاج بن گئے ، بیلدار الیکٹریشن انکروچمنٹ انسپکٹر بن کر مارکیٹوں میں مٹرگشت کرنے لگے ، تجاوزات مزید بڑھ گئی، شہر بھر میں تجاوزات کی وجہ سے بازار سکڑکر رہ گئے پہإ ۔ عید کی شاپنگ کرنے آنیوالے مرد خواتین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ رحمت انصاری نے بیلدار احمد اور الیکٹریشن اظفر کو انکروچمنٹ انسپکٹر کے اختیارات دے رکھے ہیں جو مختلف علاقوں میں مٹر گشت کرتے دیکھائی دیتے ہیں اورانہوں نے انسداد تجاوزات کے ریٹ مقررکرکے تجاوزات کو مزید بڑھادیا ہے ،شہریوں نے متعلقہ حکام سے کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں