عید کی آمد،مارکیٹوں،بازاروں میں رش بڑھنے لگا  

عید کی آمد،مارکیٹوں،بازاروں میں رش بڑھنے لگا  

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید الفطر کی آمد کیساتھ ہی مارکیٹوں،بازاروں،شاپنگ پلازوں میں رات گے تک رش رہنے لگا۔ملبوسات،جیولری،میک اپ ،جوتوں، مہندی ،چوڑیوں سمیت دیگر دکانوں میں خریداری کا رش بڑھ گیا ہے۔۔

 دوسری طرف دکانداروں نے قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کو ہے اور عید الفطر کی آمد آمدہے ۔ جس کے باعث مرد، خواتین اور بچوں نے خریداری کیلئے مارکیٹوں ،بازاروں اور شاپنگ پلازوں کا رخ کر لیا ہے ،جہاں سے وہ عید کیلئے نئے کپڑے ، جوتے اور دیگر سامان خرید رہے ہیں ۔خواتین زیادہ تر سلے سلائے کپڑے خرید رہی ہیں۔ خواتین مختلف سٹالز اور برانڈ کی دکانوں سے کڑہائی والے رنگ برنگے کپڑے خرید رہی ہیں۔اس کے علاوہ مصنوعی جیولری، چوڑیوں ،میک اپ اور مہندی کی دکانوں پر خواتین کا رش نظر آرہا ہے ۔ شہریوں کی جانب سے دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کا شکوہ بھی کیا جا رہا ہے اور انکا کہنا ہے کہ دکانداروں نے خود ساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کردیاہے جس کے باعث عام آدمی کیلئے مہنگائی کے اس دور میں خریداری مشکل ہوتی جا رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں