گرانفروشی روکنے کیلئے مارچ میں 56ہزار کا رروائیاں

گرانفروشی روکنے کیلئے مارچ میں 56ہزار کا رروائیاں

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ/وزیر آباد کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن۔۔۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ/وزیر آباد طارق قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارچ کے مہینے میں 71 ہزار 492 کارروائیاں کیں اور 1302خلاف ورزیوں پر 50لاکھ 92ہزار روپے کے جرمانے عائد، 15 مقدمات کا اندراج اور متعدد گوداموں ودکانوں کو سیل کردیا گیا۔ ضلع گوجرانوالہ کے پرائس مجسٹریٹس نے مارچ کی رپورٹ کے مطابق 56ہزار 362 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، ان کارروائیوں کے دوران مہنگے داموں اشیا خورونوش فروخت کرنے والوں کو37لاکھ 79 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ، 15 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا اور سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور متعدد دکانوں اور گودام وغیرہ کو سیل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں