سیوریج کی صفائی نہ تجاوزات کا خاتمہ:حکومتی اداروں کی کارکردگی بے نقاب

سیوریج کی صفائی نہ تجاوزات کا خاتمہ:حکومتی اداروں کی کارکردگی بے نقاب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)رمضان المبارک میں اشیا خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے ،مساجد میں سکیورٹی انتظامات ،بازاروں میں صفائی، تجاوزات کے خاتمہ اور ٹریفک کی روانی کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت 8محکمہ جات کو ٹاسک سونپ دیاتھا لیکن حکومتی ادارے ناکام رہے۔

 ماہانہ صفائی ستھرائی پروگرام کے باوجود اندرون شہر صفائی ستھرائی اور سیوریج سسٹم کی شکایات نے حکومتی اداروں کی کارکردگی بے نقاب کردی جبکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بنائی گئی افسر وں کی ٹیمیں اوپن مارکیٹ پہنچ ہی نہ سکیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر زکی زیر نگرانی سرکاری محکمہ جات پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں جو رمضان المبارک میں مہنگائی ،اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے ،ٹریفک مینجمنٹ ،بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنائیں گے ، انکروچمنٹ اور صفائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر، واسا,سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ٹاسک سونپ دیا گیا، ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سی ٹی او کو ہدایت جاری کی گئی تھی اور صفائی وستھرائی اور سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واسا کو ٹاسک دیا گیا تھامساجد ،عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے سی پی او کو مراسلہ ارسال کیا گیاتھا ، احترام رمضان کے سلسلہ میں کانفرنس کے انعقاد کیلئے علما کی تجاویز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن رمضان المبارک کے پہلے اور دوسرے عشرہ میں مہنگائی کا طوفان رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں