گھات لگائے مسلح افراد کی فائرنگ ،3بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

گھات لگائے مسلح افراد کی فائرنگ ،3بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

ملکوال(سٹی رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ مانگا چوک میں گھات لگائے مسلح افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان اور تین بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

 تفصیلات کیمطابق شفقت آباد کا رہائشی حسن باجوہ موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی کے ہمراہ جا رہا تھا، جب وہ مانگا چوک کے قریب پہنچے تو گھات میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے حسن باجوہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کیمطابق مقتول کے والدین پہلے ہی فوت ہو چکے ہیں جبکہ وہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور مقتول کی چند ماہ بعد شادی ہونا تھی، پولیس تھانہ سول لائن مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں