گوجرانوالہ:پی ایچ اے پارک کو مارکیٹ میں بدلنے لگی

گوجرانوالہ:پی ایچ اے پارک کو مارکیٹ میں بدلنے لگی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے ماڈل ٹاؤن پارک کو مارکیٹ میں تبدیل کرنے کا آغاز کر دیا۔ پارک کے ایک حصہ کی دیوار مسمار کرکے تین شاپس قائم کروانے پر جی ڈی اے نے نوٹس لے لیا۔

 پی ایچ اے کے اس اقدام سے جہاں گاڑیوں کی پارکنگ کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے وہیں پارک میں سیروتفریح کے لیے جانے والے شہریوں کا بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے اس بارے انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہو جی ڈی اے کو شکایات بھی درج کروائی ہیں جس پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے غیاث الدین نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پی ایچ اے کے ڈی جی کو مسمار کی گئی دیوار تعمیر کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شاہد عباس نے بتایا کہ آمدن میں اضافہ کرنے کے لئے پارک میں شاپس قائم کی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں