سیالکوٹ:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میاں بیوی شدید زخمی

سیالکوٹ:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میاں بیوی شدید زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق ق لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ میاں بیوی شدید زخمی۔۔۔

گوجرانوالہ سے واپسی پر اروپ کے قریب گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے چودھری ممتاز کے بھتیجے وقاص ایڈووکیٹ کو ایک جبکہ اہلیہ ربیعہ کو دو گولیاں لگیں فائرنگ کے بعد ڈاکو 15 تولے طلائی زیورات نقدی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ زخمی میاں بیوی کو سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔دوسری طرف واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے تین افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ گدارے پلی سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے فرحان، قمر عباس اور حماد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر تین پستولیں اور22گولیاں برآمد کی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں