مسلم حکمران فلسطینیوں کی مدد کیلئے جمع ہوں:سکندر خان

مسلم حکمران فلسطینیوں کی مدد کیلئے جمع ہوں:سکندر خان

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے کہا کہ فلسطینیوں پر جس سفاکیت کا مظاہرہ اسرائیل کی طرف سے کیا کیا اسکا راستہ طاقت سے ہی روکا جاسکتا ہے ۔

 فلسطینیوں کو حق آزادی دینا ہو گا،بیت المقدس کوپنچہ یہود سے آزاد کراکر دم لیں گے ۔ راجہ سکندر خان نے کہا کہ ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند ہے ۔ دیگر مسلم ممالک کو تاویلات تلاش کیے بغیر کھل کر اسرائیل کیخلاف صف بندی کرنا ہو گی۔ طاغوت اگر اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے تو مسلم حکمران مظلوم فلسطینیوں کی مدد اور دفاع کیلئے کیوں نہیں جمع ہوسکتے ۔ راجہ سکندر خان نے اسرائیل کیخلاف ایران کے آپریشن سچاوعدہ کی کامیابی پر ایرانی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر عالم کفر کو للکارا ہے ۔تمام اسلامی ممالک کو ایک ہو کر اسرائیل کی جارحیت اور دہشت گردی کو پوری قوت سے روکنا ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں