پی پی 32 کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دینگے :فیصل محمود

 پی پی 32 کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دینگے :فیصل محمود

گجرات (نامہ نگار )تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 32 فیصل محمود ماجرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ۔۔۔

کونسلر کی بھی سیٹ کی حیثیت نہ رکھنے والے موسیٰ الہٰی کو حلقہ میں اسمبلی ممبرکا ایڈوانس سرکاری پروٹوکول دیا جارہا ہے جوکہ کھلم کھلا الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی ہے ، کوٹلہ میں این اے 62 سے ایم این اے کی سیٹ کا الیکشن بُری طرح ہارنے کے بعد اب وہ حلقہ پی پی 32 سے ایم پی اے کی سیٹ کے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں جوکہ اپنے حلقہ سے کونسلر تک کا الیکشن نہیں جیت سکتے ، انہوں نے کہاکہ موسی الہٰی حلقہ سے 5ہزار تک ووٹ نہیں لے سکتے جوکہ ایک طے شدہ منصوبہ کے تحت حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں جو انشا اﷲ تعالی 21 اپریل کو عوامی ووٹ کی طاقت سے بُری طرح شکست سے دوچار ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحریک لبیک پہلے بھی حلقہ سے ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہوئی اور عوامی مینڈیٹ کو چوری کرکے ہارنے والے سالک کو جتوایا گیا،اس دفعہ تحریک لبیک پاکستان اپنے حلقہ سے عوامی مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیگی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں