اہل غزہ نے صبر کی مثال قائم کی:سنی تحریک سیالکوٹ

 اہل غزہ نے صبر کی مثال قائم کی:سنی تحریک سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر جہانگیر قادری نے کہا ہے کہ اہل غزہ نے صبر اور استقامت کی مثال قائم اور تاریخ رقم کی ہے ۔۔۔

 شہدا کے خون نے آزادی کی تحریک کو مزید تیز کردیا ہے ،پوری پاکستانی قوم اہل غزہ فلسطین کے شہدا اور اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے ۔ صہیونیوں کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ذہنی طور پر شکست کھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب فلسطین آزاد ہوگا اور امت کامیاب و کامران ہوگی۔ اہل فلسطین نے قربانیوں اور شہادتوں کی تاریخ رقم کی ہے ، وہ استقامت کا پہاڑ بن کر اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں۔ جہانگیر قادری نے کہا کہ صرف ایران نہیں تمام اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف صف آرا ہونا ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند ہے ،فلسطینیوں پر جس سفاکیت کا مظاہرہ اسرائیل کی طرف سے کیا گیا اس کا راستہ با زورقوت ہی روکا جاسکتا ہے ۔حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے بچوں اور خاندان کو بھی بے دردی سے شہید کردیا گیا۔ اسرائیل نے دہشتگردی کا ارتکاب کرکے فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا جس میں ہزاروں بچوں اور خواتین بھی شامل ہیں۔اس ظلم پر خاموشی جرم ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں