رحمن فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کیلئے سرگرم ہے :سرفراز احمد

 رحمن فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کیلئے سرگرم ہے :سرفراز احمد

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سرفراز احمدبھٹی نے کہا کہ رحمن فاؤنڈیشن فری ڈائلسز سنٹر سیالکوٹ گردوں کے مریضوں کی مفت صفائی کا فریضہ سر انجام دے کر سیالکوٹ کی دکھی انسانیت کی جو خدمت کررہا ہے۔۔۔

 اس کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اس کی امداد کے لئے نہ صرف سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ مالی وسائل فراہم کرے گا بلکہ میں ذاتی طورپر بھی اس ادارے کی مالی معاونت کیا کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں رحمن فاؤنڈیشن فری ڈائلسزسنٹر سیالکوٹ کے دورہ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ سرفراز احمد بھٹی نے سیالکوٹ ایئر پورٹ کی طرف سے سنٹر کے لئے 10لاکھ روپے فوری طورپر جاری کرنے کا اعلان کیا جبکہ ذاتی جیب سے ایک لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کے علاوہ 10ہزار روپے مہینہ فنڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے سنٹرسے استفادہ کرنے والے مریضوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت بھی دریافت کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مفت علاج کے لئے وہ تمام وسائل استعمال کریں گے ۔انہوں نے سٹاف اور انچارج صوفی محمد یونس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ عبدالشکور مرزا کی طرف سے رضاکارانہ خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ سرفراز بھٹی نے ڈائلسز کروانے والے دو بچوں میں پانچ پانچ ہزار روپے تقسیم کئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں