سرکاری سکولوں لنچ کی فراہمی احسن اقدام:ڈی سی گجرات

سرکاری سکولوں لنچ کی فراہمی احسن اقدام:ڈی سی گجرات

گجرات (نامہ نگار ) گورنمنٹ آر اے ہائی سکول مدینہ سیداں میں طلباء کے لئے لنچ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، لنچ پروگرام مہدی فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ طلباء کی فلاح و بہبود بارے کام کرنا نیکی کا کام ہے ، سکول کے ہی فارغ التحصیل طلباء کا موجود طلباء کے لئے لنچ کی فراہمی ایک قابل تحسین قدم ہے ، انتظامیہ سرکاری سکولوں میں بہترین تدریسی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر دم کوشاں ہے ،سکولز میںسرکاری وسائل کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کے تعاون سے عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں سٹاف کی حاضری سمیت سرکاری سکولز کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، ایجوکیشن افسران باقاعدگی سے سکولز کو چیک کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیکی کے کام کی تشہیر سے دوسرے قابل استطاعت افراد میں نیکی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں