گجرات:روٹی اور نان زائد قیمت پر بیچنے والے 2 افراد گرفتار

گجرات:روٹی اور نان زائد قیمت  پر بیچنے والے 2 افراد گرفتار

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے تحصیل کھاریاں و سرائے عالمگیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور روٹی و نان کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔۔۔

زائد وصولی کرنے والے افراد پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 2 افرادکو گرفتار کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر روٹی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باعث کیا گیا ہے ،روٹی 15 اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا، روٹی کا وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام ہوگا کسی فرد کو زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی وزن میں کمی اور زائد وصولی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں