زائد قیمت پر روٹی فروخت ، 2 لاکھ جرمانہ : انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب

زائد قیمت پر روٹی فروخت ، 2 لاکھ جرمانہ : انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے کریک ڈاؤن تیز کردیا، اسسٹنٹ کمشنرزو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع گوجرانوالہ و وزیر آباد میں 815چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔۔۔

زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والے 86د کانداروں کو 2لاکھ 21ہزار روپے کے جرمانے عائد لیے گئے ،1مقدمہ درج کروایا گیا اور 3افراد کو حوالات کی سیر بھی کروائی گئی ۔ دریں اثنا یکم اپریل سے اب تک پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے 38 ہزار212چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، ان کاروائیوں کے دوران مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کو19 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ، 10 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا اور66 افراد کو حوالہ پولیس کرتے ہوئے گرفتار کیا اور 9دکانوں و گودام وغیرہ کو سیل بھی کیا گیا۔دوسری طرف ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ، 100 گرام روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مقررہ کردہ قیمتوں پر آٹا کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز/ ہیومن ریسورس عثمان سکندر نے نان روٹی ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے مذاکرات کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں