ڈی سی کاگورودوارہ روہڑی صاحب کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

ڈی سی کاگورودوارہ روہڑی صاحب کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کا میلہ بیساکھی کی سالانہ تقریبات کے موقع پر گورودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد میں سِکھ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے گورودوارہ روہڑی صاحب اور مہمانوں کی آمد کے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا، انہوں نے منتظمین سے ملاقات کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہائی وے حکام، ضلع کونسل اور جی ڈبلیو ایم سی حکام کو دیوان روڈ کی ضروری مرمت اور تجاوزات کے خاتمے اور روٹ کی مکمل صفائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔انہوں نے گورودوارہ روہڑی صاحب کی یاترہ کرنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ہیلتھ ڈیسک میں شوگر، بلڈ پریشر، استھما سمیت دیگر امراض کی ابتدائی طبی امداد، ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ دورہ کے دوران انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہمانوں کیلئے بہترین اور معیاری انتظامات کئے جائیں، پینے کا صاف پانی، بیٹھنے کا مناسب انتظام، صحت کے حوالے سے تمام تر انتظامات کیے جائیں ۔دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ،گورودوارہ روہڑی صاحب کے منتظم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں