سیالکوٹ:چکن کے سرکاری ریٹ کیخلاف دکانداروں کی احتجاجی ریلی

سیالکوٹ:چکن کے سرکاری ریٹ  کیخلاف دکانداروں کی احتجاجی ریلی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر چکن فروخت کرنے کے احکامات پر سیالکوٹ پولٹری شاپس ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کرتے ہوئے چکن کی سیل بند کر دی اور دکانداروں نے حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی میں ضلعی صدر ملک عابد،چیئرمین رحمان، نائب صدر اصغر شاہ ،ملک فیصل ،ملک شانی و دیگر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر چکن فروخت نہیں کر سکتے حکومت مرغی کے نرخ بڑھائے گورنمنٹ نے فروخت کے لئے جو ریٹ مقرر کئے ہیں وہ درست نہیں ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں