کم آمدن ظاہر:صنعتی یونٹس،نجی کمپنیوں،ہسپتالوں کی چیکنگ کا فیصلہ

کم آمدن ظاہر:صنعتی یونٹس،نجی کمپنیوں،ہسپتالوں کی چیکنگ کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) رواں سال میں کم آمدن ظاہر کرنے والے صنعتی یونٹس ،پرائیویٹ کمپنیوں اور نجی ہسپتالوں کے ریکارڈ کی چیکنگ کا فیصلہ،ایف بی آر نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد صنعتی یونٹس ،کمپنیوں اور ہسپتالوں کاڈیٹا طلب کرلیا۔

 ایف بی آر ایکٹ کے تحت مختص کردہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور گوشواروں میں ٹیکس چھپانے ،آمدن کم ظاہر کرنے پر محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی ٹیکس ریٹرن میں غلط ریکارڈ جمع کروانے اور آمدن کم ظاہر کرنے والوں کو ابتدائی طور پر نوٹسز جاری کئے جائیں گے جس کے بعد ریکارڈ قبضہ میں لے کر جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ٹیکس چوری ،آمدن کم ظاہر کرنے پر بینک ایکاؤنٹس منجمد کئے جائیں گے اور ٹیکسز کی کٹوتی کی جائے گی ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ریجن ٹیکس ریٹرنز کی چھان بین اور این ٹی این ہولڈرز کو ٹیکس جمع کروانے کیلئے ایف بی آر نے ضلعی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ٹیکس ہولڈرز کی تعداد میں بھی اضافہ کو یقینی بنائیں گی جس کیلئے سرکاری اداروں سے بھی ڈ یٹا طلب کرکے ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں