سنی اتحاد کو نسل کے زیر اہتمام آ زادی فلسطین مارچ

سنی اتحاد کو نسل کے زیر اہتمام  آ زادی فلسطین مارچ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی کی اپیل پراسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر یوم \"یکجہتی فلسطین\" منایاگیا۔۔۔

اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، گجرات، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اٹک، پشاور، کوئٹہ،سکھر،لاڑکانہ،جیک آباد،پتوکی ،پسرور، کامونکے سمیت ملک بھرکے بڑے جھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ جمعہ کے ملک گیر اجتماعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ اورمساجد کے باہراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلسلہ میں جاری دستخطی مہم کے کیمپ لگائے گئے ۔ گوجرانوالہ میں ایمن آبادی گیٹ تا سیالکوٹی دروازہ جی ٹی روڈ\"آزادی فلسطین مارچ \"کیا گیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں