ڈسکہ :خاکروب غائب ، گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر

ڈسکہ :خاکروب غائب ، گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے خاکروبوں نے گلی محلوں میں صفائی کیلئے آنا چھوڑدیا، ہر گلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ، شہریوں کا جینا محال ہوگیا۔

میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے سینٹری ورکر جن کی ڈیوٹی شہر کی گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کی ہے انہوں نے کئی ہفتوں سے گلی محلوں میں آنا چھوڑدیا ،خاکروبوں کے نہ آنے کی وجہ سے ہر گلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں ، کوڑاکرکٹ کے ڈھیروں کے تعفن کی وجہ سے شہریوں کا سانس لینا مشکل ہوگیا ہے اگر کوئی شہری میونسپل کمیٹی ڈسکہ والوں کو شکایت کرے تو وہ ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں ،شہریوں کو لالی پاپ دیا جاتا ہے کہ ابھی صفائی ہوجاتی ہے مگرکئی کئی دن تک صفائی نہیں ہوتی، دوبارہ رابطہ کریں تو پھر یہی کہا جاتاہے کہ ابھی بندے بھیج رہے ہیں ،میونسپل کمیٹی والوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھراپنجاب مہم کی بھی دھجیاں اڑا دی ہیں ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں