عوام ظلم کیخلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بنے :فیاض چٹھہ

عوام ظلم کیخلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بنے :فیاض چٹھہ

علی پورچٹھہ(نامہ نگار)عوام ظلم کیخلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بنے ہیں ،مظلوم سے محبت کا اللہ بھی حکم دیتا ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما شیخ احتشام اقبال کے آ بائی گائوں مدن چک میں فیاض چٹھہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بانی چیئرمین کا جرم یہ ہے کہ وہ آ ئین ، قانون،انسانی حقوق اور عام آدمی کی بات کرتا ہے وہ اس ملک میں مکمل آزادی کا خوا ہاں ہے ۔ شیخ اختشام نے کہا کہ فیاض چٹھہ تاریخی لیڈ سے کامیاب ہوں گے جیسا کہ جنرل الیکشن میں احمد چٹھہ کامیاب ہوئے ہیں۔اس موقع پر سابق ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جب میں ایم پی اے منتخب ہواتو یہ یونین کونسل اس حلقہ میں شامل نہ تھی لیکن آپ کی محبت اور خلوص دیکھ کر دلی اطمینان ہوا ہے ،ضمنی الیکشن میں ہماراانتخابی نشان گھوڑا ہے اور 21 اپریل کو نکل کر ووٹ سے ہمارے امیدوار کو کامیاب کرائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں