معیاری تعلیم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے :صوبائی وزیر

 معیاری تعلیم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے :صوبائی وزیر

وزیرآباد(نامہ نگار)سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،تعلیم کے ذریعے دنیا کے تمام مسائل ہو سکتے ہیں،انسان کا کردار اور ویژن ہی اسکو بلندیوں تک لے جاتا ہے ۔۔۔

 25سال سے غریب اور محنت کشوں کے بچے بورڈز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں،نجی ادارے تعلیم کو عام کر کے حکومت کا ہاتھ بٹھا رہے ہیں،مسلم ہینڈز کی شعبہ تعلیم میں گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عائشہ کہن کالج آف کمپیوٹر سائنس اینڈ ڈیزائن ٹیکنالوجی سوہدرہ اور گردونواح کے لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں جہاں تعلیم کے ساتھ فنی مہارت دیکر معاشرے کا ایک اہم فرد بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین مسلم ہینڈز انٹر نیشنل صاحبزادہ سید لخت حسنین شاہ اور عائشہ کہن نے کالج کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنائجیریا کے کمشنر منسٹری آف بیسک اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن جامیو تولانی علی بالوگن، ایم پی اے وقار احمد چیمہ، لا منسٹرعاکف طاہر،سیکر ٹری الیکشن کمیشن پاکستان سید آصف حسین شاہ،اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر شیرازی،سید محمد صفی اعظم چن پیر شاہ،کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیا النور شاہ، سید آل احمد،امیر امان ہنزائی ،ملک یوسف چاند،مظفر اقبال چشتی، بابر علاؤ الدین و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں