موجودہ حکومت 5 سال تک چلے گی :قمرزمان کائرہ

موجودہ حکومت 5 سال تک چلے گی :قمرزمان کائرہ

وزیرآباد(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے چلنا ہے اور 5سال چلنا ہے ،پیپلز پارٹی نے پارلیمانی عہدے لئے ایگزیکٹو عہدے نہیں لئے تاکہ ن لیگ یکسوئی سے اپنی پالیسی پر عملدرآمد کرے ۔

 پی پی 36 کے علاقہ جھام والا میں صدر پی پی نیویارک ظفر چٹھہ کے ڈیر ے پر ن لیگ کے امیدوار عدنان چٹھہ کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام بھی بڑے چسکورے ہو گئے ہیں ،مصالحے دار خبریں شوق سے سنتے ہیں حالانکہ وہ ہمارے ہی خلاف ہوتی ہیں ،تبصرے ہو رہے ہیں یہ کمزور حکومت کب تک چلے گی ہم حکومت کے ساتھ ہیں لیکن حکومت میں نہیں ہیں ،وزارتیں نہ لینے کو کئی رنگ دئیے گئے ہیں اسی لئے ہم نے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی چھوڑی نشستوں پر ملکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے ۔ لیگی امیدوار عدنان افضل نے کہا کہ اگر حلقہ میں لوگ ترقی چاہتے ہیں تومجھے ایک موقع ضرور دیں مایوس نہیں کروں گا۔اس موقع پر سابق ایم این اے افتخار چیمہ ،ظفر چٹھہ،اعجاز سماں، اعجاز چیمہ ایڈووکیٹ، بیگم طلعت شوکت و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں