ریکوری ہدف پورا کرنے کیلئے گیپکو صارفین کے خراب میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

ریکوری   ہدف    پورا   کرنے   کیلئے   گیپکو    صارفین   کے    خراب   میٹرز    تبدیل   کرنے  کا   فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گیپکو نے موسم گرما کی آمد سے قبل لائن لاسزاور ریکوری ہدف پورا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر صارفین کے پرانے ،خستہ حال اور خراب میٹر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔

جس کیلئے ہرسب ڈویژن کو300 سے 400 گھریلو اورکمرشل صارفین کے میٹر تبدیل کرنے کا ہدف دے دیا جبکہ بڑے انڈسٹریل کنکشنز میں پہلے ہی میٹر تبدیل کرکے نئے جدید اے ایم آر میٹرز انسٹال کرد ئیے گئے ہیں، پرانے اور خراب میٹر ز سے گیپکو کے یونٹس ضائع ہورہے تھے اس دوران بیشتر صارفین کے میٹر ٹمپر پائے گئے جنہیں ڈی ٹیکشن بل ڈال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی گیپکو نے تمام افسر وں کو گھریلو ،کمرشل میٹر کی بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ہدایت کردی۔ گیپکو ریجن میں 40 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین اور3 لاکھ سے زائد کمرشل اور ٹیوب ویل کنکشنز ہیں لیکن بیشتر صارفین کے میٹرز 20 سے 30 سال پرانے ہیں۔ گیپکونے موسم گرما میں لائن لاسز اور ضائع ہونے والے یونٹس کو بچانے کیلئے ڈیجیٹل میٹر ز لگانے کا عمل شروع کردیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں