کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کی من پسند افراد میں تقسیم

کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کی من پسند افراد میں تقسیم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے ن لیگی ارکان اسمبلی کے حلقوں میں 10 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کی من پسند افراد میں تقسیم، ٹینڈرز کاغذات کا اجراء کرنے کی بجائے کارپوریشن کے افسران اور ملازمین دفاتر سے غائب ہوگئے۔۔۔

 ٹینڈرز کاغذات وصول کرنے والے ٹھیکیدار ان افسران کے دفاتر بند دیکھ کر سراپا احتجاج بن گئے ، لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کے حلقہ پی پی 61 میں 10 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے 6 ٹینڈرزکا اجراء کارپوریشن کے آئی برانچ کے عملہ نے روک دیا جس کے خلاف ٹھیکیداروں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ لیگی ایم پی اے کے ایما پر کارپوریشن افسر دفاترکے تالے لگاکر غائب ہوگئے اور ایم پی اے کے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازاگیا چند روزقبل بھی ن لیگی ایم پی اے نواز چوہان کے حلقہ پی پی 62 اور ایم پی اے عمر فاروق ڈار کے حلقہ پی پی 64 میں بھی 16 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز ہوئے اور ان ٹینڈرز میں بھی لیگی ارکان اسمبلی اپنے اپنے ٹھیکیداران کو نوازنے کارپوریشن دفاتر پہنچ گئے ۔چیف آفیسر کارپوریشن حیدر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز جاری کرنے کا ٹائم 12 بجے تک تھا جو ٹھیکیدار وقت مقررہ پر آئے ان کو ٹینڈرز جاری کردئیے ،اگرکوئی درخواست آئی تو انکوائری کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں