زائد قیمت پر روٹی کی فروخت دکانداروں کو80ہزار جرمانہ

 زائد قیمت پر روٹی کی فروخت  دکانداروں کو80ہزار جرمانہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا روٹی اور نان کا حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے کریک ڈاؤن جاری۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنرزو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع گوجرانوالہ و وزیر آباد میں متعددچھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،زائد قیمت پر روٹی فروخت اور دیگر خلاف ورزی کرنے والے30دکانداروں کو80ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور 5افراد کو حوالہ پولیس اور 1دوکان کو سیل بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ تمام ہوٹلز و تندوروں پر نئی قیمتوں پر مشتمل فلیکسز نمایاں آویزاں کی جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں