پولیس زیر حراست بیٹے کی ہلاکت کے ملزم گرفتار نہیں کر رہی :والد کا الزام

 پولیس زیر حراست بیٹے کی ہلاکت  کے ملزم گرفتار نہیں کر رہی :والد کا الزام

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )دوران تفتیش بے گناہ بیٹے کو تشدد کر کے قتل کرنے اورایس ایچ او سمیت 5پولیس اہلکاروں کو1ماہ بعد بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔

پولیس پیٹی بند بھائیوں کو پکڑنے کے بجائے ہمیں دھمکیاں دے رہی ہے ، تھانہ سٹی ڈسکہ میں دوران حراست پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے چونگی نمبر8کے رہائشی عثمان نامی نوجوان کے والد محمد حمید نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،آئی جی پولیس سمیت ارباب اختیار سے انصاف فراہمی کی اپیل کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں