حلقہ میں صحت،تعلیم کی بہتری پہلی ترجیح:عدنان افضل

حلقہ میں صحت،تعلیم کی بہتری پہلی ترجیح:عدنان افضل

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر )حلقہ میں تعمیر و ترقی کی عملی شکل ایک سال میں واضح نظر آئے گی۔عوام کو پہلے مہینے میں ہی مثبت کارکردگی پیش کروں گا۔ الیکشن مہم کے دوران ہی ہوم ورک مکمل کر چکا ہوں۔

صحت،تعلیم پہلی ترجیح اور ترقیاتی منصوبہ جات بھی اس میں شامل ہیں۔نو منتخب ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ کی میڈیکل ایسوسی ایشن سے ملاقات کے موقع پر گفتگو۔ علی پورچٹھہ کے میڈیکل ایسوسی ایشن و دیگر شخصیات نے حلقہ پی پی 36 کے نو منتخب ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔وفد میں ڈاکٹر احسان شریف ڈار، صدر کیمسٹ اینڈ میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن، ڈاکٹر محمد عباس، ڈاکٹر محمد فاروق، سیف اللہ بٹ، ابوبکر ڈار، محمد نثار، اسحاق ڈار، نوید بٹ شامل تھے ۔اس موقع پر عدنان افضل چٹھہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقہ کئے عوام کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے ووٹ دے کر کامیاب کروایا اب حلقہ کی محرومیوں کو دور کرنااور تعمیر و ترقی کے لیے ایوان میں آواز پہنچانا اور فنڈز کا اجرا کروانا میرا اولین فریضہ ہے ، صحت اور تعلیم اولین ترجیح میں شامل ہیں۔روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری جلد شروع ہو جائے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں