وزیر خوراک بلال یاسین کے چھاپے ،روٹی کی قیمتوں کا جائزہ

وزیر خوراک بلال یاسین کے چھاپے ،روٹی کی قیمتوں کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیر خوراک بلال یاسین نے روٹی نان کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی ، آر پی او طیب حفیظ چیمہ ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کے ہمراہ گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔

 وزیر خوراک بلال یاسین نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی علاقے میں مہنگی روٹی اور نان کی فروخت قابلِ قبول نہیں،ہر حال میں روٹی 15 روپے ، نان 20 روپے میں دستیاب ہوگا،آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ مڈل مین کی بجائے عوام کو پہنچنا چاہیے ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ صبح شام فیلڈ میں نکلیں اور گوجرانوالہ کے تمام علاقوں میں سستی روٹی اور نان کی دستیاب کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار آٹے کے تھیلے پر یکمشت 500 روپے کمی کی گئی ہے ،بازاروں میں واضح طور پر پرائس لسٹ آویزاں کروا رہے ہیں تاکہ عوام آگاہ رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات عوام تک منتقل ہونے چاہئیں تمام دکانوں میں پرائس لسٹ لازمی آویزاں ہونی چاہئے اور نئی قیمتوں پر روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے کم وزن روٹی پر دو تندوروں کے چالان کی بھی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں