پولیس کی بھاری نفری ،پی ٹی آئی کا دھاندلی کے خلاف احتجاج نہ ہوسکا

پولیس کی بھاری نفری ،پی ٹی آئی کا  دھاندلی کے خلاف احتجاج نہ ہوسکا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کا گوجرانوالہ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج نہ ہوسکا۔۔۔

 پولیس کی بھاری نفری تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے ڈیروں پر پہنچ گئی جبکہ اندرون شہر گوندلانوالہ چوک پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی وینیں پہنچ گئیں اور پولیس نفری رات تک موجود رہی جس کے باعث پی ٹی آئی کا احتجاج نہ ہوسکا اور کارکن پولیس کے چھاپوں کے باعث غائب ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں