ایف آئی اے کی کاروائیاں، 3انسانی سمگلرز پکڑ لئے

ایف آئی اے کی کاروائیاں، 3انسانی سمگلرز پکڑ لئے

پھالیہ (نامہ نگار )ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف تاحال کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجہ میں 3 ملزم عامر مسیح، ناصر اقبال اور علی رضا کو گرفتارکر لیا گیاہے۔۔۔

 ملزم علی رضا کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلاتا تھا۔منڈی بہاؤالدین میں جیولر شاپ اور فارمیسی پر چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں ،ملزم محمد اکبر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا،پھالیہ روڈ پہ واقع فارمیسی سے غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے مجموعی طور پر 5 ملزم گرفتار کر لئے ، ملزموں میں 3 انسانی سمگلرز گرفتار جبکہ پاسپورٹ مافیا کے خلاف کارروائی میں پاسپورٹ آفس ملازم بمعہ ایجنٹ گرفتار کیا گیا۔ ملزم محمد نوید نے شہری کو یونان ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 5 لاکھ بٹورے ،،ملزم محمد طارق نے شہری کو جرمنی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 48 لاکھ بٹورے ،ایک اور کارروائی ریجنل پاسپورٹ آفس حافظ آباد پر کی گئی چھاپہ مار کارروائی میں کمیشن ایجنٹ اویس ڈوگر اور محمد تنویر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم تنویر پاسپورٹ آفس میں نائب قاصد تھا ،ملزم شہریوں سے بغیر قطار کے پاسپورٹ بنوانے کے لئے کمیشن وصول کرتے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں