ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورس ہونگی:میاں شکیل

 ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورس ہونگی:میاں شکیل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھرمیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کی سروسز اور استعداد کار کو بڑھانے کیلئے آؤٹ سورس کیا جا رہاہے۔۔۔

اوراس سلسلہ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور لوکل گورنمنٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ،صوبہ میں یہ پہلی بار ہونے جارہاہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کی تمام سروسز آؤٹ سورس ہونے جا رہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ کمشنر آفس میں سسٹین ایبل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان برائے پنجاب کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ میاں شکیل احمد نے کہاکہ پہلے فیز میں کوڑا اٹھا نے کا بندو بست کیا جائے گا جبکہ دوسرے فیز میں اسے ای سائیکل کیا جا ئے گا۔ حکومت پنجاب نے 6 جون شاپر بیگ کے استعمال کے تدارک کی ڈید لائن مقرر کی ہے ۔دیہات اور شہروں میں مقامی افراد پر مشتمل کمیٹیاں بنائیں گے اور ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کا عمل بھی جا ری رہے گا ، انہوں نے کہا کہ پلاسٹک شاپر بیگز کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے جامع آگہی مہم چلائی جائے اور صفائی ستھرائی سے متعلق عوامی رویوں میں تبدیلی کے لئے آگہی پلان بھی بنایا جائے بعد ازاں انہوں نے کمشنر دفتر کے سبزہ زار میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں