ہتک عزت بل متوازی عدالتی نظام ،بادشاہت قائم کرنے کا منصوبہ :شفقت عباس اعوان

ہتک عزت بل متوازی عدالتی  نظام ،بادشاہت قائم کرنے کا  منصوبہ :شفقت عباس اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایم این اے شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل میں نہ صرف متوازی عدالتی نظام قائم بلکہ 30لاکھ سے 3کروڑ تک جرمانہ عائد۔

 کرنے کا عبوری حکم دینے کا اختیار بادشاہت قائم کرنے کا منصوبہ ہے جو پی ٹی آئی کبھی کامیاب نہیں ہونے دیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے جب بھی حکومت کی ہے بادشاہ بن کر کرنے کی کوشش کی ہے وزیر اعلیٰ یہ مت بھولیں کہ ابھی ہم اسمبلی میں موجود ہیں اور صحافیوں کے شانہ بشانہ ہیں وزیر اطلاعات نے بل موخر کرنے کا وعدہ کیا اور اس کے باوجود بل کو منظور کرلیا گیا اس طرح کے اقدامات حکومت کیلئے نئے شگون نہیں 47فارم کی یہ اسمبلی میڈیا کا گلے گھوٹنے کے در پے ہے جو کسی طور بھی درست نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں