’’صحت کی دستک آپ کی دہلیز‘‘ خالد گورائیہ نے کلینک آن وہیلز کے تحت سہولیات کا جائزہ لیا

’’صحت کی دستک آپ کی دہلیز‘‘  خالد گورائیہ نے کلینک آن وہیلز  کے تحت سہولیات کا جائزہ لیا

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے بلو خیل کے علاقہ کا دورہ کیا اوروزیر اعلیٰ پنجاب کے ۔

‘‘ صحت کی دستک آپ کی دہلیز’’ کے سلسلہ میں جاری کلینک ان وہیلز کیمپ کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کلینک ان وہیلز پروگرام کے تحت لوگوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور آنیوالے مریضوں سے فراہم کردہ علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو بتایا کہ کلینک ان وہیلز پروگرام کے تحت لوگوں کا طبی ماہرین سے معائنہ، ٹیسٹوں اور ادویات کی فراہمی،حاملہ خواتین کا طبی معائنہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت،ماں اور بچہ کا معائنہ وسکریننگ، بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے علاوہ غذائی قلت کے شکار بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اکرام اﷲ خان نے ڈپٹی کمشنر کو کلینک ان وہیلز پروگرام کی ٹیموں کے شیڈول سے متعلق بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں