ناجائز تجاوزات کرنیوالوں کا محاسبہ کیا جائیگا:عابدہ ایوب

 ناجائز تجاوزات کرنیوالوں کا محاسبہ کیا جائیگا:عابدہ ایوب

بھیرہ(نامہ نگار )میونسپل افیسر ریگولیشن عابدہ ایوب نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات کر کے عوام کی آمد و رفت میں مشکلات پیدا کرنے والے قانون شکنوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا اور ۔

کسیْ کو بھی مقررہ حد سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وہ پھلروان روڈ اور چوک دروازہ چک والا کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ان کے ہمراہ انکروچمنٹ انسپکٹر مظہر اقبال و دیگر میونسپل عملہ بھی تھا ، عابدہ ایوب نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ریڑھیوں پر ساؤنڈ سسٹم لگانے والوں کو انتباہ کیا کہ وہ اس غیر قانونی کام سے باز رہیں ورنہ ساؤنڈ سسٹم اور ان کی ریڑھیاں ضبط کر لی جائیں گی انہوں نے گراں فروشی پر متعدد دوکانداروں کو جرمانہ بھی کیا بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے محمد عظمت اقبال کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے قریب ریڑھی بازار کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ایڈمنسٹریٹر مدثر ممتاز ہرل اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مشاورت کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں