دربار فاضل امام شیرازی کے احاطے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 دربار فاضل امام شیرازی کے احاطے  میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بھیرہ(نامہ نگار)امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بھیرہ یونٹ اور ماتمی سنگت دعائے امام زمانہ کے تحت ماوی ٹرسٹ کے۔

 تعاون سے ماوی فری میڈیکل کیمپ دربار فاضل امام شیرازی کے احاطے میں لگایا گیا ،کیمپ کا افتتاح مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی اور امامیہ الائنس پنجاب کے نائب صدر سید غلام رضا شاہ نے کیا جس میں مذہبی سماجی شخصیات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کیمپ میں ہائی کوالیفائیڈ ڈاکٹرز نے اپنی خدمات سر انجام دیں اس میڈیکل کیمپ سے 400 کے قریب مریضوں نے استفادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں