حافظ آباد:گندم خریداری نہ ہونے پرکاشتکاروں کا احتجاج

حافظ آباد:گندم خریداری نہ ہونے پرکاشتکاروں کا احتجاج

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کسانوں اور کاشتکاروں نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کیخلاف علی پورروڈ سے فوارہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر مظاہرین تیل، کھاد بجلی کی مہنگائی زراعت کی تباہی کے نعرے لگا رہے تھے ۔ جماعت اسلامی کی شوریٰ کے رکن امان اﷲچٹھہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک دانہ گندم بھی نہیں خریدی جو اس کی کسان دشمن اور عوام دشمن پالیسی کا منہ بولتاثبوت ہے جس کے نتیجہ میں کھلی منڈی میں گندم کی قیمت 2900 روپے من تک گر جانے سے کسان بھاری خسارے سے دوچارہورہاہے جبکہ اگلے سال گندم کے زبردست بحران کا خطرہ پیداہوچکا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کی خریداری تیز کی جائے اور سب سڈی کو بحال کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں