راہوالی :لڑکی کو چھیڑنے والوں پرتشدد،جوتوں کے ہار پہنائے

راہوالی :لڑکی کو چھیڑنے والوں پرتشدد،جوتوں کے ہار پہنائے

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا) نوجوان بیٹی کو راہ جاتے چھیڑنے اور تنگ کرنے کی رنجش پر لڑکی کی والدہ اور 5افراد نے گاؤں کے تین نوجوانوں کو محبوس کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جوتوں کے ہار پہنانے کے بعد تشدد کی ویڈیوز بنالیں۔

تھانہ کینٹ پولیس نے قانون ہاتھ میں لینے کے الزام میں خاتون سمیت 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ لمبانوالی کے محمد اصغر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ اس کے بیٹے عبدالقدیر اس کے دوستوں وقاص ملک عرف بلا ، عبداﷲ ولد یونس کو ملزم طیب، محسن ، عاصم، عمر، عبداﷲ ولد سیف اﷲ نے طیب کے گھر بلایا اور اسے محبوس کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے جوتوں کے ہار پہنائے اور ویڈیو فلم بناتے رہے اسی دوران شفیق کی بیوی شازیہ ان کو قتل کی دھمکیاں دیتی رہی وجہ عناد محمد شفیق کی 19سالہ بیٹی برشانور (ب) کو ملزم راہ چلتے چھیڑتے اور تنگ کرتے بتائی گئی ہے ۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں