تتلے عالی :دیواریں توڑ کر مکان پر قبضہ کی کوشش

تتلے عالی :دیواریں توڑ  کر مکان پر قبضہ کی کوشش

تتلے عالی(نامہ نگا ر) تتلے عالی میں دیواروں کو توڑ کر مکان پر مبینہ قبضہ کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تتلے عالی کے نواحی علاقہ کوٹ بلال میں عدنان اشرف ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ نے گھر تعمیر کر رکھا ہے اور وہ سسرال کے ہمراہ انگلینڈ میں مقیم ہے ۔

اس کی غیر موجودگی میں مسلح افراد دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے دیواریں توڑ نے لگے ،اہل علاقہ نے بذریعہ فون اطلاع دی تو ذیشان اور ریاض موقع پر پہنچ گئے تو مین گیٹ اندر سے بند تھا شور کرنے پر اندر سے تنویر سکنہ میر پور اور رانا علی افتخار باہر آئے اور گالی گلوچ شروع کر دی قتل کی دھمکیاں دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں